ملازمین کے بقایا جات ادا نہیں کئے جارہے،سجن یونین

May 19, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کا محکمہ فنانس پنشنرز کو ادائیگی کے لیے اپنے حصے کی رقم فراہم نہ کرکے پنشنرز کو سڑکوں پر لانا چا ہتا ہے،ملازمین کو چار ماہ کے اضافی تنخواہ کے بقایا جات ،فائر فائٹرز کو چارماہ کا اوورٹائم 2014ء تا2016ء کے دوران اضافہ شدہ پنشن کے واجبات بھی ادا نہیں کیے جارہے ہیں انہوں نے انتظامیہ کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہےاگر ایک ہفتے کے اندر ریٹائر پنشنرز ،فیملی پنشنرز کے واجب الادا 60کروڑ روپئے جاری نہ کیے گئے تو پھر کے ایم سی ہیڈ آفس کا گھیرائوکیا جائے گا۔