چیئرمین نیب کیخلاف دائر شکایت کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

May 19, 2017

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم جوڈیشل کونسل میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے دائر شکایت کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے ، ذرائع کے مطابقجمعرات کے روز پانامہ معاملہ میں فرائض میں غفلت برتنے کی پاداش میں چیئرمین نیب کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کیلئے ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم کونسل نے کی تو فاضل کونسل نے قرار دیا کہ پانامہ معاملہ پرجے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہے جو اپنا کام کررہی ہے، چیئرمین نیب کے خلاف ریفر نس کا معاملہ فوری سماعت اور کارروائی کا متقاضی نہیں ،بعدازاں وقت کی کمی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ۔