بلدیاتی اور شہری انتظامیہ کی ملی بھگت ، درجنوں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ زونزقائم

May 19, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں بلدیاتی اور شہری انتظامیہ کی ملی بھگت سے درجنوں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ زونز قائم کر لئے گئے ،شہر کی مرکزی اور زیلی شاہراہوں ،شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹوںکے اطراف قائم غیر قانونی جارجڈ پارکنگز میں مافیا کے کارندے کھلے عام شہریوں کولوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ شہر میں جاری اس غیر قانونی کام پر شہر کے بلدیاتی اداروں اور شہری انتظامیہ کے افسران نے ملی بھگت کرکے خاموشی اختیار کرلی ہے تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگز قائم کرنے والے بااثر افراد نے شہر کے بلدیاتی اداروں اور شہری انتظامیہ کے افسران سے گٹھ جوڑ کرکے شہر بھر میں درجنوں غیر قانونی پارکنگز قائم کرلی ہیں اور ان پارکنگز میں شہریوں سے موٹر سائیکل اور گاڑی کی پارکنگ فیس کی مد میں 20سے 100روپے تک وصول کیے جانے کی شکایات مل رہی ہیں تاہم گزشتہ کئی ہفتوں سے شہر میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے افراد کے خلاف ناہی بلدیاتی اداروں نے کوئی کارروائی کی ہے اور ناہی شہری انتظامیہ نے کوئی اقدامات کیے ہیں جس کا فائدہ اُٹھاکر بلدیاتی اور شہری انتظامیہ کے افسران غیر قانونی کاموں میں ملوث افسران سے یومیہ بھاری نذرانے وصول کرنے میں مصروف ہیں دوسری جانب کراچی کے چھ اضلاع میں سرکاری افسران سے ملی بھگت کرکے رمضان المبارک سے قبل شاپنگ سینٹرز ،مارکیٹوں،بازاروں کے اطراف غیرقانونی چارجڈ پارکنگ قائم کرنے کے لئے بھی معاملات طے کئے جا رہے ہیں۔