@ڈسکس جنگ

May 20, 2017

آج کے کمپیوٹرائزڈ دور میں ہر کالم پر فوراً ردعمل موصول ہوتا ہے ’’ڈسکس جنگ‘‘ دراصل گزشتہ روز سب سے زیادہ پڑھے جانے والے کالم پر کچھ قارئین کے فیڈ بیک کے انتخاب پر مشتمل ہے۔یہ فیڈ بیک www.jang.com.pkکے کالموں پر موصول ہوتا ہے۔(ادارہ)
(19مئی2017) تحقیقات کیوں نہیں ہوتیں؟
ادریس بختیار
٭ادریس بختیار صاحب جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے میرا نہیں خیال کہ ملک بھر میں ہونے والے اہم سانحات کی تحقیقات ہوئی ہوں اور اگر کسی سانحہ کی تحقیقات ہوئی بھی ہیں تو ان کو منظر عام پر نہیں لایا گیا یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کوئی شخص کسی سانحے سے سبق حاصل نہیں کرتا۔(آصف علوی)
٭جناب آپ نے درست فرمایا کہ سانحہ 12مئی کو دس سال ہو چکے ہیں لیکن اسکی کوئی خاطر خواہ تحقیقات نہیں ہوئی اور اس سانحے کے مرکزی مجرم آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں لہٰذا ان کی تحقیقات تو ضرور کی جانی چاہئیں۔ (طاہرہ بٹ)
٭جناب !ایسا ہی ہے جب تک کسی سانحے کی تحقیقات نہیں ہو ں گی حقائق کیسے سامنے آئینگے کہ اسکی منصوبہ بندی کہاں کی گئی کون کون سے ذرائع اور عوامل اس میں کارفرما تھےجن کی مدد سے یہ سانحہ پیش آیا۔( عباس رضا)

.