امن چاہتے ہیں لیکن بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دینگے،آرمی چیف

May 20, 2017

راولپنڈی(پرویز شوکت، وقائع نگار)چیف آف آرمی اسٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے جنگ نہیں لیکن اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو منہ توڑجواب دینگے، ہم پوری طرح تیار ہیں وہ جی ایچ کیو میں سیمینار کے بعد جنگ کے سوال کا جواب دے رہے تھے ان سے پوچھا گیا کہ بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل اشتعال انگیز کارروا ئیا ںکررہا ہے کہیں ایسا تو نہیںکہ وہ بڑا حملہ بھی کر دے تو آرمی چیف نے کہا کے ہم جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے پوری طرح تیار ہیں فکر کی کوئی بات نہیں بھارت کی کنٹرول لائن پر سرحدی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز کارروائیوںکا سکیورٹی فورسز بھر پور جواب دے رہی ہیں ہم ہر قسم کی صور تحا ل کا جواب دینے کےلئے تیار ہیں۔