12سالہ بچے نے رومن اردو کو اردو زبان میں منتقل کرنے والا روبوٹ تیار کر لیا

May 20, 2017

لاہور(عمران احسان )بارہ سالہ پاکستانی بچے رضا نے رومن اردو کو اردو زبان میں منتقل کرنے والا روبوٹ تیار کر لیا۔روبوٹ کا نام ریختہ رکھا گیا ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے رضا نے بتایااپنے والد اور اساتذہ کی رہنمائی میں کچھ نیااور پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے دوسال میں بہت کچھ نیا سیکھا جو میری توقعات سے بڑھ کر ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف کا بہت شکر گذارہوں جنھوں نے علم کی پیاس بجھانے کی خصوصی اجازت دی۔انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی انچارج روبوٹکس طلحٰہ رحمانی نے کہایہ پاکستان کا پہلا بچہ ہے جو دس سال کی عمر میں یونیورسٹی میں اپنی دوگنی عمر کے نوجوانوں کے ساتھ تعلیم حاصل کررہا ہے اور اب تک دس گریجوئیٹ کورسز کامیابی سےمکمل کرچکا ہے۔اپنی خداد ذہانت ،صلاحیت اور محنت کی بدولت اس کی کلاس میں نمبر حاصل کرنے کی اوسط 86 تک جاپہنچی ہے۔محمد رضا اپنے روبوٹ کی نمائش اور پورے پروگرام کی پریزنٹیشن آج روبوٹکس ایکسپو میں دے گا جوانفارمیش ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب کے زیر اہتمام چھٹا میگا ایونٹ ہے جو دوپہر ایک بجے ارفع کریم سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک میں شروع ہوگا۔