عرب اسلامک امریکن کانفرنس کی کوئی حیثیت نہیں : روحانی

May 22, 2017

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس صرف ایک شو تھا جس کی کوئی سیاسی یا عملی حیثیت نہیں ۔

ریاض کانفرنس میں ایران پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کانفرنس کسی عملی یا سیاسی اہمیت سے خالی صرف ایک شو تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے لوگوں کا پیسہ سپر پاورز کو دے کر آپ دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتے، ایران کے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں ہے۔

حسن روحانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ باہمی احترام اورمفاد کی بنیاد پر معاملات کرنے کے لیے تیار ہیں۔