نیٹو ہیڈ کوارٹر کے قریب انسانی حقوق کی تنظیموں کا مظاہرہ

May 25, 2017

برسلز میں جاری نیٹو کانفرنس کے دوران نیٹو ہیڈ کوارٹر کے قریب انسانی حقوق کی تنظیموں نے مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پر ایک سو کے قریب مظاہرین نے انسانی زنجیر بنا کر نیٹو ہیڈکوارٹر جانے والا راستہ بند کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے واٹر کینن استعمال کر کے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

اسی مظاہرے کے حوالے سے پولیس نے موٹروے سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

مذکورہ شخص موٹروے پر موجود ایک پل پر ایک بڑا بینر لگانے کی کوشش کر رہا تھا، بینر پر لکھی تحریر میں نیٹو کو ایک جنگی مشین قرار دیا گیا تھا۔