وزارت قانون کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے ایک ارب20 کروڑ روپے مختص

May 27, 2017

اسلام آباد(اے پی پی) حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال 2017-18ءمیں وزارت قانون و انصاف ڈویژن کی 5 جاری اور 4 نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے ایک ارب20 کروڑ روپے مختص کئے ہیں جن پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 10 ارب92 کروڑ10 لاکھ42 ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔5 جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے88 کروڑ 28 لاکھ28 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جس کیلئے لاگت کا تخمینہ9 ارب44 کروڑ14 لاکھ91 ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔