الیکٹرونکس مصنوعات کی فروخت پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ

May 27, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نئے مالی سال کے بجٹ میںالیکٹرونکس مصنوعات کی فروخت پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 0.5فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے بجٹ دستاویزات کے مطابق اس وقت الیکٹرونکس مصنوعات کے مینوفیکچررز ہول سیلرز ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز پر ود ہولڈنگ کی شرح 0.5فیصد ہے۔ جسے نئے بجٹ میں بڑھا کر ایک فیصد کردیا گیاہے نیز ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کا دائرہ کار الیکٹرونکس مصنوعات اور سگریٹ کے ساتھ بیڑی مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز تک بڑھا دیا گیا ہے۔