کوئٹہ: پولیس اغوا شدہ چینی جوڑے کا سراغ لگانے میں ناکام

May 27, 2017

کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے رواں ہفتہ اغوا کئے گئے چینی جوڑے کا تاحال سراغ نہ مل سکا پولیس کا دعوی ہے کہ وہ کیس پر تحقیقات کر رہی ہے ۔

پولیس کے مطابق جناح ٹاؤن سے اغوا ہونے والے چینی جوڑے کی بازیابی کے لئے تحقیقاتی ٹیمیں اپنا کام کر رہی ہیں اور اغوا کے مقام سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں بھی تحقیقا ت کا دائرہ وسیع کیا گیا ۔اس کے علاوہ علا قے کی جیو فینسنگ بھی کی جا رہی ہے جو تفتیش میں معاون ثا بت ہوگی ۔