لاہورمیں رائےونڈ کے قریب ٹریکٹر کی موٹرسائیکل رکشے کو ٹکر سے2افراد جاں بحق اور4زخمی ہو گئے۔
پولیس کےمطابق رائےونڈ میں بچھوکی پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹرنے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر ماردی،حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونےوالوں میں ظفر اقبال اور فرمان علی شامل ہیں،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹریکٹر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔