چین میں ماہرانہ انداز سے خطاطی کرنے والا روبوٹ متعارف

May 29, 2017

شنگھائی( مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔جی ہاں، چین میں ہونے والی روبوٹ ایکسپو کے دوران خطاطی کرنے والادلچسپ روبوٹ متعارف کروایا گیا ہے جو ماہرانہ انداز سے کیلیگرافی کرنے میں خوب مہارت رکھتا ہے۔انسانی شکل و صورت سے مشابہہ یہ روبوٹ 500سے زائد چینی الفاظ لکھنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔یہ روبوٹ ایسے دلچسپ انداز سے خطاطی کرتا نظر آتا ہے جسے دیکھ کر شائقین داد دئیے بنا نہ رہ پائے۔