بجٹ میں اعداد وشمار کے گورکھ دھندے سے عوام کو دھوکا دیا گیا:فیاض احمد وڑائچ

May 29, 2017

ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیر اے خان،سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی،آرگنائزر چوہدری قمرعباس دھول اور ترجمان رائو محمد عارف رضوی نے قومی بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر حکمرانوں نے صرف امیروں کے فائدے کیلئے بجٹ بنایا ،عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ، ایسے لگتا ہے جیسے غریبوں کیلئے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ،جنوبی پنجابکو بجٹ میں ایک مرتبہ پھر نظر انداز کیا گیا،حکمرانوں نے تو قومی اثاثے بھی گروی رکھ دئیے اور ترقی کے جھوٹے دعوے کئے جارہے ہیں۔بجٹ میں اعداد وشمار کے گورکھ دھندے سے عوام کو دھوکا دیا گیا ،وہ وقت دور نہیں جب عوام ان ظالم حکمرانوں کے خلاف گھروں سے نکلے گی۔