ایم کیو ایم لندن کا حیدرآبادمیں کارکنوں کی گرفتاریوں پر اظہار مذمت

May 29, 2017

لندن (جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن نے حیدرآبادمیں ایم کیوایم کےعہدیداروں اورکارکنوں کے گھروں پر پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپوں کی مذمت کی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حیدرآباد میں سیکٹربی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، آج بھی جوائنٹ سیکٹر انچارج خالدقریشی، یونٹ کمیٹی کے رکن نعمان اور کارکنوں یوسف ملک، اعجازقریشی اورانیس میمن کے گھرپرچھاپے مارے گئے۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ چاہے کتنا ہی ظلم کیوں نہ کرلیں تحریک کے باوفا اور باضمیر کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔مہاجردشمن عناصر اپنے ظلم کے ذریعے حیدرآبادکونہ پہلے فتح کرسکے تھے اورنہ اب کرسکیں گے۔