گجرات: 4 افراد نے حملہ کر کے بیوہ کو زخمی کر دیا

May 29, 2017

گجرات (نمائندہ جنگ) تھانہ صدر کھاریاں کے گاؤں اتم میں مظہر اقبال وغیرہ 4 افراد نے بیوہ سمیرا بی بی کو حملہ کرکے زخمی کردیا جبکہ تھانہ گلیانہ کے گاؤں ڈھل اروڑھ میں نامعلوم افراد نے چوہدری عمرزمان کے گھر پر فائرنگ کرکے گھر کو نقصان پہنچایا، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔