جعلی سفری دستاویزات،3افغان خواتین کو ائرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا

May 29, 2017

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مبینہ جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے لندن جانے والی 3افغان خواتین کو بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا،ائرپورٹ ذرائع کے مطابق اتوارکوفلائٹ نمبرپی کے785 کے ذریعے لندن جانے کے لئے تین افغان نیشنل خواتین بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائرپورٹ آئیں جہاں انٹرنیشنل ڈیپارچرہال میں ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے ان کے سفری کاغذات کی پڑتال کی تووہ مبینہ طورپرجعلی پائے گئے جس پران تینوں کو حراست میں لے کرپوچھ گچھ شروع کردی گئی ۔