واسا نے عدالت کے حکم پر مزید 17ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا

May 29, 2017

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) واسا راولپنڈی نے عدالت کے حکم پر مزید 17ڈیلی ویجرز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے اور انہیں تقررنامہ جاری کر دیئے ہیں ، ریگولر کئے جانے والے ملازمین میں والو مین، ٹیوب ویل آپریٹرز اور ریکوری انسپکٹر و سپروائزر شامل ہیں۔