مانچسٹر حملے کا خدشہ کیوں نظر انداز ہوا، ایم آئی فائیو تحقیقات کریگا

May 29, 2017

برطانوی خفیہ ادارہ ایم آئی فائیو مانچسٹر میں خودکش حملہ کرنے والے سلمان عبیدی کے بارے میں عوامی انتباہ پر اپنے ردعمل کے بارے میں تحقیقات کرے گا۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی اندرونی سیکیورٹی پر نظر رکھنے والا ادارہ 22 سالہ حملہ آور کے بارے میں لگائے گئے اندازوں کا جائزہ لے گا اور دیکھے گا کہ خودکش حملے کے خطرے کو کیسے اور کیوں نظرانداز کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایم آئی فائیو کو مانچسٹر حملے سے قبل سلمان عبیدی کے شدت پسند نظریات سے تین مرتبہ خبردار کیا گیا۔

برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مانچسٹرحملےکےبعدایم آئی فائیو کا تحقیقات کا فیصلہ درست قدم ہے۔

ایک ہفتے قبل ہوئے خودکش دھماکے میں 22 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔