ٹرمپ کی پیرس معاہدہ سے دستبرداری مایوس کن ہے، کینیڈین وزیراعظم

June 08, 2017

ٹورنٹو (نیوز ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیرس معاہدہ سے دستبرداری سے انہیں بہت مایوس ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور ہم سب ممالک ملکر اسکا مقابلہ کریں گے۔ کینیڈا اس حوالے سے ہروقت ساتھ دے گا۔ اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ اس معاہدہ پر امریکہ کو چھوڑ کر باقی تمام ممالک کینیڈا کے حامی ہیں۔