مانچسٹر حملے کے بعد آریانا کا پیرس میں کامیاب شو

June 10, 2017

مانچسٹر دھماکے کے دو ہفتے بعد امریکی گلوکارہ آریانا پیرس پہنچ گئیں،اور کنسرٹ میں شاندارپرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد کنسرٹ میں شرکت کے لیے کھنچی چلی آئی،اس موقع پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے اضافی اور سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

فرانسیسی گلوکارہ مارکی نے پیرس میں امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں خوشی کا اظہار کیا ۔

دنیا کے مشہور نوٹری ڈیم کیتھیڈرل کے باہر ایک پولیس آفیسر کی ہلاکت کے بعد خوشبوئوںکے شہر پیرس میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

مانچسٹر حملے سے قبل امریکی گلوکارہ کی سکیورٹی کے لیے پولیس نے مربوط پلان تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا ۔

کنسرٹ کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک صحافی کا کہنا تھا کہ پولیس نے مشرقی پیرس جانے والے تمام راستے بند کردیئے تھے اور سیکورٹی گارڈ کے ساتھ مل کر کنسرٹ میں آنے والے شائقین کی تلا ش لی ۔کنسرٹ شروع ہونے سے پہلے مداحوں کی بڑی تعداد ہال کے باہر پہنچ چکی تھی اور ایک گھنٹے تک آریاناکا انتظارکرتے رہے،جبکہ پولیس کی جانب سے پچھلا راستہ مکمل طورپربندکردیا گیا تھا ۔

کنسرٹ میں آنے والی 24 سالہ علیزے کاکہناتھاکہ ہمارے لیے کنسرٹ میں آنابہت اچھا تھا اور یہاں آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم خوف زدہ نہیں ۔

جبکہ طالبہ جیوفری بارلیرین کا کہناتھا ہم آریاناکو دیکھنا چاہتے تھے ، یہ دھماکے ہماراراستہ نہیں روک سکتے ۔

کنسرٹ میں شریک 14 سالہ بچی اوکین نے کہا کہ وہ اپنی کزن کے ساتھ شو میں آئی ہے۔اس کا کہنا تھاکہ پہلےہم بہت خو ف زدہ تھےمگراتنی سخت سیکورٹی دیکھ کر ہم بے خوف وخطر گھوم رہے ہیں ۔

انتظامیہ کی جانب سے آریانا کا پروگرام جب تک ختم نہیں ہوا ہال کے سامنےوالاروڈ مکمل طور پربند رکھا گیا۔

22مئی کو مانچسٹر میںہونے والےخودکش دھماکے کے نتیجے میں 22 لوگ مارے گئے تھے جن میں 7 بچے بھی شامل تھے ۔

مانچسٹر حملے کے بعد آریانا نےاپنے لندن ، بیلجیئم ، جرمنی ، پولینڈ اور سوئزر لینڈ میں موجود تمام طے شدہ پروگرام ملتوی کردیئے تھے ،تاہم پیرس میں کامیاب انعقاد کے بعد جب وہ امریکی ریاست فلوریڈا پہنچیں تو واپسی پرآریانا نے شو کا تمام منافع مانچسٹر حملے کے متاثرین کودینےکا اعلان کیا۔