تھریسا مے نے الیکشن میں خراب کارکردگی کی ذمہ داری قبول کر لی

June 13, 2017

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے 8 جون کے عام انتخابات میں کنزرویٹیو پارٹی کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ میں نے سب کو اس مسئلے میں ڈالا ہے اور میں ہی اسے حل کروں گی۔

واضح رہےکہ برطانیہ میں حکومت سازی کے مسائل کی وجہ سے پچھلے 4 روز میں پائونڈ کی قدر میں تقریباً 2 فیصد کمی آئی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق طانیہ میں عام انتخابات کے غیر متوقع نتائج اور کسی بھی جماعت کے اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی پر یورپی رہنمائوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین نے خبردار کیا کہ برطانیہ میں معلق پارلیمان کے وجود میں آنے سے برطانیہ کے یورپی اتحاد سے علیحدگی کے لیے ہونے والے طے شدہ مذاکرات تعطل کا شکار ہوسکتے ہیں۔یورپی یونین نے برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کے لیے19جون کی تاریخ مقرر کی تھی۔

لیکن غیر متوقع انتخابی نتائج کے بعد یونین کے کئی اعلیٰ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اب مقررہ تاریخ پر مذاکرات کا آغاز مشکل ہوگا۔بریگزٹ کے لیے یورپی یونین کے نامزد اعلیٰ مذاکرات کار مشل برنیئر نے عندیہ دیا ہے کہ اتحاد کے27ارکان مذاکرات کی تاریخ آگے بڑھا سکتے ہیں۔