وزیراعظم نوازشریف قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دینگے

June 20, 2017

اسلام آباد (شکیل اعوان) معلوم ہوا ہے کہ عید الفطر کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم نوازشریف عشائیہ دیں گے جس میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو انعامات بھی دینگے وزیراعظم نوازشریف پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپر ست اعلیٰ بھی ہیںوزیراعظم کے علاوہ صدر مملکت ممنون حسین بھی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے والی قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان کو بھاری انعامات سے نوازا جائے گا۔