اسرائیل نے ایک ارب پکسل کیمرے والا ڈرون تیار کرلیا

June 21, 2017

اسرائیل نے ایک ارب پکسل کے ساتھ 80 مربع کلومیٹر تک کے وسیع علاقے کی انتہائی تفصیلی اور صاف تصاویر حاصل کرنے والا ڈرون تیار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ایلبیٹ سسٹمز نے ایک ایسا کیمرہ بنایا ہے جو ایک ارب پکسل کے ساتھ 80 مربع کلومیٹر تک کے وسیع علاقے کی انتہائی تفصیلی اور صاف تصاویر حاصل کرسکتا ہے۔

ایس کے آئی ڈبلیو اے پی ایس سسٹم نامی یہ کیمرہ حال ہی میں پیرس ایئر شو میں پیش کیا گیا ہے اور اسے کسی بھی اچھے ڈرون پر نصب کیا جاسکتا ہے ۔ کیمرے کو ایک وقت میں کئی مقامات پر زوم کر کے کسی بھی جگہ کی تفصیل لی جاسکتی ہے ۔

کمپنی کے مطابق یہ اسرائیلی دفاع کیلئے ایک گیم چینجر ایجاد ہے۔اس سے دفاع، قدرتی آفات، فوجی آپریشن سمیت کئی اہم امور میں مدد لی جاسکتی ہے ۔ ایس کے آئی ڈبلیو اے پی ایس میں الیکٹرو آپٹک سینسر یونٹ، جدید ترین امیج پراسیسنگ یونٹ اور ان ویڈیوز اور تصاویر کو جمع کرنیوالا وسیع سٹوریج نظام بھی موجود ہے ۔

اس کا حاصل شدہ ڈیٹا فوری طور پر کسی بھی دوست طیارے یا زمین پر موجود کنٹرول سنٹر تک بھیجا جاسکتا ہے ۔