زندگی کو سمجھنے کے لئے تعلیم بےحد ضروری ہے، نوازالدین صدیقی

June 22, 2017

گینگ آف واسع پور اور بجرنگی بھائی جان جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ زندگی کو سمجھنے کے لئے تعلیم بےحد ضروری ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوازالدین نے کہا کہ کسی کے ہنر کو تراشنے میں تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ تعلیم بہت ضروری ہے،یہ زندگی کو سمجھنے اور آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہے۔

نواز صدیقی نے کہا کہ تعلیم سے انسان کے لیے بہت سی چیزیں آسان ہوجاتی ہیں۔اداکار نے کہا کہ اگر آپ ہنر مند ہیں تو بھی اپنی صلاحیت کو نکھارنے کےلئے آپ کو تعلیم کی ضرورت ہے۔