ستائیسویں شب عقیدت و احترام سے منائی گئی، مساجد اور مختلف مقامات پرختم قر آن کی محافل

June 23, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان المبارک کی ستائیسویں شب عقیدت و احترام سے منائی گئیبیشتر مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآن کی محافل ہوئی جبکہ کھلے میدانوں، شادی ہالوں اور مساجد میں شبینہ کی محافل منعقد کی گئیں۔ 27ویں شب کے ضمن میں مساجد کو خوبصورتی سے سجایا گیا شہر کی بیشتر مساجد میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شب بھر عبادت کیاور ملک کی سلامتی و استحکام کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔