شاہی خاندان میں کوئی بھی ملکہ یا بادشاہ بننے کا خواہشمند نہیں

June 23, 2017

برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ہیری نےکہا ہے کہ شاہی خاندان میں کوئی بھی ملکہ یا بادشاہ بننے کا خواہشمند نہیں ۔

ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ ہیری نے کہا کہ شاہی خاندان کا حصہ ہونا ایک مشکل کام ہے تاہم کسی کو تو یہ کرنا ہے چاہے اسے اس کام میں ہچکچاہٹ محسوس ہو۔

32؍ سالہ شہزادے کا کہنا تھا کہ ہم برطانوی بادشاہت کو جدید بنانا چاہتےہیں اور ہم یہ اپنے لئے نہیں بلکہ عوام کے بڑے فائدے کیلئے کررہے ہیں۔