دشمن قوم کی خوشیوں کو خراب کرنا چاہتا ہے، آرمی چیف

June 23, 2017

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کی خوشیوں کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے،پاکستان کے عزم و ہمت کے سامنے دشمن ناکام ہو گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ملک بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے،انٹیلی جنس اور دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے سرچ اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکا آپریشن شروع کر دیا ہے۔