داعش کی حمایت کے لئے شام جاتے ہوئے امریکی شہری گرفتار

June 23, 2017

امریکی شہر نیویارک میں30 سالہ شخص کو دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت کے لئے شام جانے کی کوشش کے الزام میںگرفتار کرلیا گیا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وفاقی حکام نے بتایا کہ صدام محمد رائشانی نام کا یہ مشتبہ ملزم نیویارک کے علاقے برونکس کا رہائشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم صدام رائشانی کونیویارک کے جان ایف کنیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لزبن کے راستے استنبول جانے والے ہوائی جہاز میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔