نئے ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتاہوں، ویر داس

June 24, 2017

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ کامیڈی اداکار ویر داس نے کہا کہ وہ نئے ٹیلنٹ کو اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ دکھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈی اداکار ویر داس نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی شہرت کو استعمال کر کے نئے ٹیلنٹ کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتے ہیں جہاں وہ اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اس پلیٹ فارم کی سنگ بنیاد رکھیں گے۔