پانی پر گولی کی رفتار میں چلنے والا ننھا کھلونا ٹرک تیار

June 24, 2017

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ریموٹ کنٹرول گاڑیوں کے شوقین نوجوان نے ایک ایسی کھلونا گاڑی تیار کی ہے جو نہ صرف پانی پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ غیر معمولی تیز رفتاری سے چلتے ہوئے پک بھر میں نظر سے اوجھل ہو جاتی ہے۔یہ ننھا کھلونا ٹرک پانی کی سطح پر رکھ کر جیسے ہی ریموٹ سے اسٹارٹ کیا جاتا ہے دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری جھیل کا سفر پانی پر چلتے ہوئے سیکنڈوں میں طے کر لیا اور جھیل کے کنارے موجود لوگ حیرت زدہ رہ گئے ۔