جونیئر بیڈمنٹن کیمپ اسلام آباد میں لگایا جائے گا

June 24, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں بیڈمنٹن کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کوسہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، اسلام آباد میں قومی جونیئر بیڈ منٹن ٹیم کے ٹرائلز کے موقع پر انہوں نے کہا ایشین جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی بیڈمنٹن ٹیم کا تربیتی کیمپ عید کے بعد لاہور میں لگایا جائے گا۔ ایشین جونیئر بیڈمین چیمپئن شپ 22 سے 30 جولائی تک جکاریہ، انڈونیشیا میں کھیلی جائے گی ۔