لانڈھی، لاپتہ بچی سرجانی سے زخمی حالت میں مل گئی ، زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، پولیس

June 24, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی لاپتہ ہونے والی بچی سرجانی سے زخمی حالت میں مل گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سے جمعہ کو ایک بچی لاوارث اور زخمی حالت میں ملی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں پر بچی نے اپنی شناخت 6سالہ مہرین کے نام سے بتائی ایس پی عابد علی بلوچ نے بتایا کہ بچی لانڈھی فیوچر کالونی کی رہائشی ہے اور اس کے اہل خانہ بچی کی بازیابی کی اطلاع ملتے ہی جناح اسپتال پہنچ گئے ہیں اور ان کا بیان ہے کہ بچی جمعرات کی شام گھر کے قریب سے لاپتہ ہوگئی تھی ،ایس پی کا کہنا ہے کہ بچی کو نامعلوم ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نیم مردہ حالت میں سرجانی ٹاؤن میں پھینک کر فرار ہوگئے،پولیس نے کارروائی کے بعد بچی کو ورثاءکے حوالے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔