آج شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں سعودی ماہرین فلکیات

June 24, 2017

کراچی(نیوزڈیسک)سعودی سپریم کورٹ نے ہفتے کے روز شوال کا چاند دیکھنے کی سفارش کردی۔عرب نیوز کے مطابق،سعودی عدالت عظمیٰ کے ہفتے کے روز چاند دیکھنے کے اعلان کے بعد مساجد نے اتوار کے روز عیدالفطر کی نماز کے اہتمام کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 29رمضان بروز ہفتہ چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔