خطے میں افغانستان کا انتہائی قابل بھروسہ شراکت دار بھارت ہے، امریکی محکمہ دفاع

June 24, 2017

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع نے ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں تیار کردہ اپنی پہلی رپورٹ میں کہا ہے کہ خطے میں افغانستان کا سب سے زیادہ قابل بھروسہ ساتھی بھارت ہے۔ کانگریس میں پیش کی جانے والی 6؍ ماہ کی کارکردگی رپورٹ میں پینٹاگون کا کہنا ہے کہ بھارت افغان افسران اور دیگر اہلکاروں کو بہتر تربیت فراہم کر رہا ہے۔ ہر سال تقریباً 130 افغان عہدیدار فوجی اکیڈمیز اور کمیشنڈ پروگراموں میں شرکت کیلئے بھارت جاتے ہیں۔