لندن ، مسجدپر حملہ ، ملزم پر دہشتگردی کی فرد جرم عائد

June 24, 2017

لندن(رائٹرز) لندن کی ایک مسجد کے قریب نمازیوں پر وین سے حملہ کرنے والے ملزم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ویلز کے شہر کارڈِف سے تعلق رکھنے والے 47سالہ ڈَیرن اوسبورن پر قتل اور اقدامِ قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ رواں ہفتے منگل کے روز ڈَیرن نے شمالی لندن میں واقع ایک مسجد پر اُس وقت اپنی وین چڑھا دی تھی، جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ اس حملے میں ایک شخص شہیدجبکہ 11زخمی ہو گئے تھے۔