پاکستان اور افغانستان کےلئے امریکی نمائندہ خصوصی لورل ملر مستعفی

June 25, 2017

واشنگٹن (اے ایف پی)پاکستان اور افغانستان کےلئے واشنگٹن کے نمائندہ خصوصی لورل ملر مستعفی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا جہاں ایشائی خطے میں مزید ہزاروں دستے بھیجنے کی تیاری کررہا ہے وہیں پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکا کے نمائندہ خصوصی لورل ملر مستعفی ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ اس عہدے پرتاحال کسی کونامزد نہیں کیا گیاہے۔