عید کےموقع پرجیلوں میں قیدی وحوالاتیوں کی ان کےلواحقین سےملاقات کااہتمام

June 25, 2017

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پرعیدکےموقع پرصوبہ بھرکی تمام جیلوں میں قیدی و حوالاتیوں کی ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا۔ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ گزشتہ روز ہفتہ کوجاری رہا۔ آج اتوار اور عید کی سرکاری تعطیلات کےدوران قیدیوں کی ان کےلواحقین سے ملاقات بند رہے گی جبکہ عید الفطر کی خوشیوں میں قیدیوں کو شامل کرنےکےلئے انہیں گھروں سے تیار کیا گیا کھانا پہنچانے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم قیدیوں تک کھانا مکمل چیکنگ کے بعد پہنچایا جائے گا۔