قرآن مجید ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ ہے ،جے یو پی

June 25, 2017

کوئٹہ (پ ر )جمعیت علمائے پاکستان بلوچستان کے صدر علامہ میر عبدالقدوس ساسولی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد جان قاسمی سینئر نائب صدر سیدمومن شاہ جیلانی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ سعداللہ جان باروزئی مفتی احمد رضا صاحبزادہ حافظ محمد قاسم قاسمی نے جشن نزول قرآن اور شب قدر کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید ہدایت و رہنما ئی کا سرچشمہ ہے جسکی تعلیمات کا اثر اور فیوض و برکات کا سلسلہ تا ابد جاری رہے گا اس میں ہر دورکے مسائل کا حل موجود ہے اس لئے قرآن اور صاحب قرآن کی پیروی ہی دنیا و آخرت کی کامیابی اور نجات کی یقینی ضمانت ہے، انہوںنے کہاکہ آج مسلمان قرآن و صاحب قرآن کی تعلیمات کو پس پشت ڈالنے کی وجہ سے گمبھیر مسائل کا شکار ہو کرمغلوب و محکوم زندگی بسر کر رہے ہیں انهوں نے کہاکہ قرآن مجید اہل ایمان کو و تقویٰ کو راہ راست دکھاتا ہے انہیں صراط مستقیم پر گامزن کر تا ہے۔