ساہی وال‘ 5عطائیوں کے کلینک سیل ‘5کے چالان

June 25, 2017

ساہی وال /سرگودھا (نامہ نگار)تحصیل ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر فہیم ضیا نے ساہی وال ،فروکہ اور نہنگ میں متعدد میڈیکل سٹورزکی چیکنگ کی اورصحافیوں کو بتایاکہ 5 عطائیوں کی دکانیں سیل کر دیں جبکہ5عطائیوں کے ڈرگ ایکٹ کے تحت چالان کر کے فیصل آباد ارسال کر دیئے گئے۔ انہوں نے کہا تحصیل بھر سے 14میڈیکل سٹوروں سے ادویات کے نمونے لیبارٹری ارسال کر دئیے گئے ہیں ۔ عطائیوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ۔