بنیادی مرکز صحت گاؤں گھنی غازی کی2لیڈی ہیلتھ ورکراورسیکورٹی گارڈ برخاست

June 25, 2017

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)چیف ایگزیکٹو افسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شیخوپورہ ڈاکٹر جاوید احمد گورایہ نے محکمہ صحت کی نیو ٹریشن سپروائزر کشمالہ مقبول کیخلاف بعض الزامات کی تحقیقات کی ہدایات جاری کردی ہے یہ ہدایت نیوٹریشن سپر وائزر کیخلاف محکمہ صحت پنجاب کو ایک شخص عامر حمید کی طرف سے دی جانے والی تحریری درخواست پر جاری کی گئی ہے تاہم کشمالہ مقبول نے درخواست میں لگائے گئے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے دریں اثناء سی ای او ہیلتھ نے بنیادی مرکز صحت گاؤں گھنی غازی کی ایل ایچ وی کشور بی بی ایل ایچ وی عندلیب اور سیکورٹی گارڈ بی ایچ یو قلعہ میرزمان نثار احمد کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹس جاری کر دیا محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بنیادی مرکز صحت معائنہ کے دوران بند پایا گیا جبکہ تمام عملہ بھی غیر حاضر پایا گیا