ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن ، 60 مشتبہ افراد گرفتار

June 25, 2017

ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کےدوران 60 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

میانوالی کے علاقوں مکڑوال، چاپری اور پپلاں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 23 افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

چنیوٹ سے 25، بھکر سے 9 جبکہ وہاڑی سے4افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کیا گیا۔

بہاولپور اور منڈی بہاءالدین میں کارروائی کے دوران 6افراد کو گرفتار کرکے شراب کی500 بوتلیں برآمد کرلیں گئیں۔