ہیمل ہیمپسٹیڈ میں نادرا کارڈز کا مسئلہ حل

June 26, 2017

ہیمل ہیمپسٹیڈ(پ ر) ہیمل ہیمپسٹیڈ کی کمیونٹی نے نادرا کارڈ کا مسئلہ حل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ قوۃ الاسلام مسجد کے چیئر مین راجہ تبریز خان،راجہ حنیف خان، داؤد خان،راجہ شکیل کیانیایڈووکیٹ اور چوہدری اسد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ نادرا کارڈ کی ترسیل کے مسئلہ پر کچھ دن ہمیں پریشانی دیکھنی پڑی، کارڈز کمپیوٹر کی غلطی کی وجہ سے ہائی کمیشن کو بھیج دیے گئے تھے ۔ ہائی کمیشن لندن نے خصوصی توجہ کے ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دے کر اس مسئلہ کوحل کردیا۔ہائی کمیشن سے نادرا کا سٹاف ہیمل ہیمپسٹیڈ میں آیا۔ مساجد میں اعلانات کرکے لوگوں کو آگاہ کردیاگیاتھا۔ تمام کارڈز تقسیم کردیے گئے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ ہائی کمیشن اور نادرا آفس ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مثبت اقدام کرے گا۔