کپتان سرفراز احمد نے عید سادگی سے منائی

June 27, 2017

چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے کپتان سرفراز احمد نے عید انتہائی سادگی سے منائی، بعد نماز محلے والوں سے گلے ملے اور رشتہ داروں سے ملنے چلے گئے۔

سرفراز احمد مہرون کلر کی شلوار قمیض زیب تن کئے ہوئے تھے،محلے والوں سے ملاقات کی اوران کے گھر آنے کا بھی وعدہ کیا۔

بعد ازاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عید ملنے رشتہ داروں کے گھر چلے گئے۔