محبت جیسی کسی چیز پر یقین نہیں، سلمان خان

June 27, 2017

بالی ووڈ ہیرو سلمان خان نے کہا ہے کہ انہیں محبت جیسی کسی چیز پر یقین نہیں جبکہ شادی اصل میں صرف پیسے کی بربادی ہے۔

ایک انٹرویو میں سلمان خان نے شادی اور رشتہ داری سے متعلق بہت سی باتیں کیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ عشق و محبت جیسی کسی چیز پر یقین ہی نہیں رکھتے بلکہ انہیں ان الفاظ کی وجہ ہی سمجھ میں نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ صحیح معنوں میں اگر کوئی چیز ہے تو وہ ’’ضرورت‘‘ ہے۔ تاہم یہ دیکھنا چاہیے کہ کس کی ضرورت زیادہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میںسلمان خان نے کہا کہ میں آج بھی وہی سلمان ہوں جو پہلے تھا، میں رکشے میں سفر اور اب بھی سائیکل چلاتا ہوں۔

سلمان خان نے اپنے تکلیف دہ سے متعلق بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ ہر طرف مایوسی وناامیدی کا شکار تھے تاہم اس دور کے بارے میں انہوں نے کسی سے بات نہیں کی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ ان حالات سے باہر نکل آئے۔