پاکستانی نوجوان کاچالیس پونڈ وزن کمر پر لادکر22پُش اَپس کاریکارڈ

June 29, 2017

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں کو پُش اَپس کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن بھاری بھرکم وزن کمر پر لاد کر انگوٹھوں کے بل پُش اَپس کرنا اور عالمی ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔عرفان محصون نامی پاکستانی نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی کہ جس نے چالیس پونڈ وزن کمر پر لاد تے ہوئے اپنے ہاتھ کے انگوٹھوں کے پر ایک نہ دو بلکہ پورے 22پُش اَپس لگانے کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔ واضح رہے عرفان نے یہ کارنامہ پاکستانی کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں انجام دیا اور گنیز رکارڈ قائم کردیا۔