دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے، پیر عرفان شاہ

June 29, 2017

کوونٹری( وقار ملک) دہشت گردوںکے عزائم کسی صورت کامیاب نہیںہونے دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیںبرطانیہ ہمارا ملک ہے اس کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے ان خیالات کااظہار کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے سماجی مذہبی شخصیت حاجی محمد سرورکی روح کےلئے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ ایک بڑی تقریب میںکیا۔ اس موقع پر پیر عرفان شاہ نے کہا کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں برطانیہ ہمارا ملک ہے اس کی حفاظت ترقی ہمارا فرض ہے دہشت گردوں کو کبھی کامیاب نہیںہونے دیں گے، انہوںنے کہا کہ حاجی محمد سرور کی ساری زندگی اسلام ودین وانسانیت کی خدمت میں گزری۔حافظ امیر، چوہدری اللہ دتہ نے نعت رسول مقبول پیش کی،حافظ محمد جیب نے کہا کہ والدین کی خدمت جس طرح حاجی سرور نے کی وہ ایک مثال ہے ۔ عثمان قریشی نے کہا کہ والدین کا کوئینعم البدل نہیںخدا کی خوشنودی کے حصول کے لئے والدین کی خدمت کرنا فرض اولین ہے، بیرسٹر محمد شبیر نے کہا کہ میرے والد حاجی سرور نے ہمیشہ دین اور انسانیت کی تعلیم دی ۔ تقریب میں شریک حاجی مبارک کیانی ، شہزاد کیانی، اصغرنمل، حاجی لیاقت ، چوہدری جاوید، چوہدری غلام حسین، محمد امین نے کہا کہ ہمیں حاجی سرور جیسی شخصیات کے مشن کو جاری کرنے کی جدوجہد کرنا ہوگی۔ مفتی محمد یوسف نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعا کراتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل خطہ میں امن پیدا کرسکتا ہے۔ ہم امن کے خواہاں ہیں پاکستان کو لاتعداد چیلنجزمیں جس سے نمٹنے کے لئے ہمیںمتحد ختم ہونا ہوگا۔