پی پی کے ضلعی کونسلر نثار احمد شر روڈ حادثے میں جاں بحق

June 29, 2017

ٹھری میرواہ (نامہ نگار) پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے رکن اور ضلعی کونسلر نثاراحمد شر گذشتہ رات مہران نیشنل ہائی وے پرباندھی دوڑ کے درمیاں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے، ان کی میت ایمبولینس کے ذریعے ان کےابائی گاوں امداد علی شر میں پہنچائی گئی جہاں پر پورا ماحول سوگوار ہوگیا جبکہ ان کے وفات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس پر علاقے لوگوں سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنان میں سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی جبکہ نثار احمدشر کی وفات پر ٹھری میرواہ شہر سوگ میں رہا۔