جامشورو میں ٹیبل ٹینس ایونٹ کا انعقاد

June 29, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوٹری میں ٹیبل ٹینس ایونٹ کھیلا گیا۔ فائنل میں سعادت علی نے حیدر علی کو3-2سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ منصور نذیر نے سردار خان کو3-2سے ہرا کر تیسری، کاشان علی نے پانچویں اور بابر علی نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔حیدر آباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی نے انعامات تقسیم کیے۔