بنگلا دیشی کرکٹررزاق کار حادثے میں زخمی

June 29, 2017

ڈھاکا(نیوز ایجنسیز ) بنگلا دیشی کرکٹر عبدالرزاق کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ وہ کھلنا سے ڈھاکا واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کھائی میں جا گری۔ حادثے کے بعد عبدالرزاق اور ان کے اہل خانہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش بورڈ کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق کی حالت خطرے باہر ہے ۔